پاکستان

9 مئی کے مقدمات، حماد اظہر سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے لیکن وہ روپوش ہیں، ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے، پولیس کا مؤقف

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، پولیس نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار ے گئے لیکن وہ روپوش ہیں، ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے۔

بعد ازاں عدالت نے اسلم اقبال، حماد اظہر، ثمر معشوق، عدنان، قاسم، فیاض انور اور ملک حیدر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پُرتشدد فسادات کے نتیجے میں نمایاں بدامنی دیکھی گئی تھی، اور لاہور کے راحت بیکری چوک پر پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش بھی کیا گیا۔

بعد ازاں سرور روڈ پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا، سندھ اور پنجاب کی مختلف حلقہ بندیوں کےخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ

عمران خان، اسد عمر کی 25 مئی سے متعلق تشدد کیس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری

فعال جموریت ملک میں معاشی استحکام لاتی ہے، نگران وزیراعظم