پاکستان

پیپلز پارٹی نے ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، یوسف رضا گیلانی

ذوالفقار بھٹو نے ملک کو آئین دیا اور ایٹمی طاقت بنایا، آئین پاکستان کو ہم نے اصل صورت میں بحال کیا ہے، رہنما پیپلز پارٹی

سابق وزیر اعظم اور رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، یقین ہے عوام ہمارے حق میں فیصلہ دیں گے۔

ملتان میں پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا اور ایٹمی طاقت بنایا، آئین پاکستان کو ہم نے اصل صورت میں بحال کیا، جب ہم نے آئین میں ترمیم کی تو کسی نے بھی اس کی مخالفت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں، کسانوں، خواتین، مرد، مزدوروں سب کے لیے پیپلز پارٹی مشعل راہ بنا رہی ہے، پیپلزپارٹی ملکی مسائل حل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک جدوجہد کا نام ہے، شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، ہم الیکشن کے لیے ہمیشہ سے ہی تیار تھے، اگر اب صدر پاکستان اور الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات 8 فروری کو ہوں گے تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔

بعد ازاں ملک واصف مظہر راں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا، 9 مئی کے بعد سے پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کی بات کی ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم واصف راں کے دوستوں و احباب کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی اچھا پرفارم کرے گی، ایسی فضا بنانا کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن جیتے گی یہ غلط ہے، ہم الیکشن لڑیں گے۔

’کنا یاری‘ فیم ایوا بی کی رکشہ سواری کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد ہائیکورٹ: سائفر کیس میں فرد جرم، کارروائی کےخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

کراچی میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث نزلہ، زکام اور نمونیہ میں اضافہ