کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ میں کنڈیشن مشکل ضرور ہے مگر کوئی بھی سیریز آسان نہیں ہوتی، شعیب ملک، احمد شہزاد کی ضرورت ہوئی تو سوچیں گے، چیف سلیکٹر

نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

پی سی بی ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ ٹی20 اسکواڈ کےجلد اعلان کامقصدکھلاڑیوں کو تیاری کا موقع دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی 20اسکواڈ میں شاہین شاہ کپتان، بابر اعظم، رضوان ، فخر زمان صائم ایوب شامل ہیں، ان کے علاوہ افتخار احمد، محمد نواز، ابرار احمد، اسامہ میر، حارث رؤف ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی20 اسکواڈمیں وسیم جونیئر، زمان خان ، عامر جمال ، اعظم خان ، عباس آفریدی صاحب زادہ فرحان اور حسیب اللہ بھی شامل ہیں۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں اسکواڈ میں شاداب خان اور محمد حارث شامل نہیں ہیں۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ ہمارا مقصد ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو موقع دینا ہے،
محمد حارث کو ریسٹ کرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لڑکوں کو ماضی میں موقع دیا ہے جو پرفارمنس نہ دے سکے، حسیب اللہ میں قابلیت ہے کہ وہ عالمی سطح پر کارکردگی کامظاہرہ کرسکیں، احسان اللہ ، شاداب، نسیم شاہ اور محمد حسنین ان فٹ ہیں۔

وہاب ریاض نے اعظم خان کی شمولیت سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ فٹنس کے ساتھ اسکلز بھی دیکھنا ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ہر جگہ پرفارم کررہے ہیں ان سے فٹنس سے متعلق بھی بات ہوئی، شان مسعود پلان سے آؤٹ نہیں، ٹی20 ٹیم میں شامل کیے جاسکتے ہیں، ابرار احمد کی انجری پر کام ہورہا ہے ۔

وہاب ریاض نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں کنڈیشن مشکل ضرور ہے مگر کوئی بھی سیریز آسان نہیں ہوتی، شعیب ملک یا احمد شہزاد کی ضرورت ہوئی تو سوچیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وہاب ریاض نے کہا کہ ہمیں اوپننگ تبدیل کرنے سے متعلق تجربے کرنے پڑیں گے، ہمارا کام ٹیم سلیکٹ کرنا ہے،مینجنٹ حتمی فیصلہ کرسکتی ہے، ہمارا کام ٹیم سلیکٹ کرنا ہے،مینجمنٹ حتمی فیصلہ کرسکتی ہے، سلیکشن کمیٹی کی پوری کوشش ہے کہ ورلڈکپ کیلئےاچھی ٹیم بنائیں، اس ٹی20سیریزمیں کوئی اوپننگ کرےتوضروری نہیں کہ مستقل کردیا جائے۔

سلیکشن کمیٹی کے رکن کامران اکمل نے کہا کہ ہم بیک اپ تیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں، عمر اکمل ٹیم میں میری وجہ سے نہیں، پرفارمنس سے آسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود کھلاڑیوں پر مشتمل دسمبر کے آخر میں مختصر کیمپ لگایا جائے گا۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ جائیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچزکی ٹی 20 سیریز 12 سے21 جنوری تک نیوزی لینڈ میں ہوگی۔

عام انتخابات: الیکشن میں حصہ لینے کیلئے امیدوار کی بنیادی اہلیت کی تفصیلات جاری

مارنس لبوشین انجری سے صحتیاب، میلبرن ٹیسٹ کے لیے آسٹریلین اسکواڈ کا اعلان

’کنا یاری‘ فیم ایوا بی کی رکشہ سواری کی ویڈیو وائرل