پاکستان

تحریک انصاف جس لیول پلئینگ فیلڈ سے آئی تھی آج بھی وہی حالات ہیں، شاہد خاقان عباسی

آج جو ظلم، ناانصافی ہورہی ہے اس کا حساب کون دے گا، نیب اور انصاف کا ایسا نظام ہوگا تو ملک نہیں چلے گا، سابق وزیراعظم

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس لیول پلیئنگ فیلڈ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آئی تھی آج بھی وہی حالات ہیں، آج جو ظلم، ناانصافی ہورہی ہے اس کا حساب کون دے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس، وزیراعظم، چیف الیکشن کمشنر کہہ رہے ہیں کہ انتخابات ہوں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کا نام نہاد کیس 5 سال سے چل رہا ہے، اس سے پہلے میرے خلاف نیب کا ایک کیس 9 سے 10 سال چلا تھا۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا نیب چیئرمین کو نہیں معلوم کہ لوگوں کی زندگیاں تباہ ہورہی ہیں، نیب اور انصاف کا ایسا نظام ہوگا تو ملک نہیں چلے گا۔

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں 2300 سے زائد پوائنٹس کی کمی

مجھ سے شادی کے بعد عورتیں میرے شوہر کے پیچھے پڑ گئیں، اشنا شاہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات