پاکستان

کراچی: گیس سلنڈر دھماکے میں 3 افراد کی اموات کا مقدمہ مالک مکان کے خلاف درج

مقدمہ ڈاکس تھانے میں ڈیوٹی افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا، مچھر کالونی میں جعفر چوک کے پاس ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں جعفر چوک کے پاس گیس سلنڈر کی دکان میں سلنڈر پھٹنے کے باعث ہونے والے دھماکے سے تین افراد کی اموات کا مقدمہ مالک مکان کے خلاف درج کرلیا گیا۔

مقدمہ ڈاکس تھانے میں ڈیوٹی افسر کی مدعیت میں قتل خطا کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ مالک مکان نورالاسلام نے رہائشی علاقے میں غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر لگا رکھےتھے۔

متوفی عبدالوہاب اور اس کے ملازم عبدالوحید کی جانب سے بغیر احتیاطی تدابیر کے باعث حادثہ پیش آیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مالک کی جانب سے بغیر اجازت دکان کھولنا دفعہ تین سو بائیس کے تحت جرم ہے۔

گزشتہ روز سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا تھا کہ دکان رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر تھی۔

دھماکے کے نتیجے میں عمارت منہدم ہوگئی جبکہ اردگرد کی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں 2300 سے زائد پوائنٹس کی کمی

مجھ سے شادی کے بعد عورتیں میرے شوہر کے پیچھے پڑ گئیں، اشنا شاہ

مارنس لبوشین انجری سے صحتیاب، میلبرن ٹیسٹ کے لیے آسٹریلین اسکواڈ کا اعلان