دنیا

پاکستانی سیاسی جماعتوں سے متعلق کوئی پوزیشن نہیں رکھتے، امریکا

علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر پاکستان کے ساتھ شراکت کے منتظر ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاسی جماعتوں سےمتعلق کوئی پوزیشن نہیں رکھتے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں آزادانہ و منصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستانی سیاسی جماعتوں سے متعلق کوئی پوزیشن نہیں رکھتے۔

انہوں نے پاکستان کو نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کےساتھ علاقائ سلامتی اور دفاعی تعاون پر شراکت کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد مواقع پر امریکا کی جانب سے پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور سیاسی رہنماؤں کے حوالے سے غیرجانبدار ہونے کا مؤقف ظاہر کیا جا چکا ہے۔

رواں برس ستمبر میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان میں متوقع انتخابات کے نتائج پر امریکا اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کر رہا ہے اور اس نے کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کی۔

مئی میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا تھا کہ امریکا کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کے ساتھ نہیں بلکہ ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کے ساتھ شراکت داری کا خواہاں ہے۔

گزشتہ برس اپریل میں سابق وزیراظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے موقع پر امریکا نے کہا تھا کہ ہم ایک سیاسی جماعت پر دوسری سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے۔

عام انتخابات: کاغذات نامزدگی کل سے جمع کرائے جاسکیں گے

مجھ سے شادی کے بعد عورتیں میرے شوہر کے پیچھے پڑ گئیں، اشنا شاہ

چین میں 6.2 شدت کا زلزلہ، 126 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی