پاکستان

نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے سندھ کے لیے بہترین منصوبے لائے، احسن اقبال

ہم نے کراچی کو ماس ٹرانزٹ کا تحفہ دیا، سندھ میں تھر کے کوئلے پر پروجیکٹ لگائے اور اس کو پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں شامل کیا، رہنما مسلم لیگ (ن)

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے وہ سندھ کے لیے بہترین منصوبے لائے ہیں۔

لاہور میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج سندھ کے امیدواروں کے میاں نواز شریف نے خود انٹرویو لیے، نواز شریف کا سندھ کے عوام کی خدمت کا بہترین ریکارڈ ہے، نواز شریف نے کراچی سمیت اندرون سندھ میں امن کا تحفہ دیا، ہمارا سندھ کی عوام سے گہرا تعلق ہے، کراچی پاکستان کا معاشی دارالخلافہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کراچی کو ماس ٹرانزٹ کا تحفہ دیا، سندھ میں تھر کے کوئلے پر پروجیکٹ لگائے، اس کو پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں شامل کیا، ہمشہ سندھ کے عوام کے لیے بہترین کام کیے، دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی مسلم لیگ (ن) عوام سے رجوع کرے گی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگر صوبہ سندھ کے لوگ بھی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں، میں منی بیک گارنٹی دیتا ہوں کہ آپ کو آپ کی خدمت کا ایوارڈ لازمی ملے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں رہنما مسلم لیگ (ن) بشیر میمن نے بتایا کہ آج تک ہمارے پاس درخواستیں آرہی ہیں، سندھ صوبے کے لیے نواز شریف ضروری ہیں، نواز شریف، مریم نواز اور شہباز شریف بہت جلد سندھ کا دورہ کریں گے اور اپنی خدمات کے حوالے سے آگاہ کریں گے، سندھ سے ان شاللہ اس لوٹ کھسوٹ کے بازار کا خاتمہ ہوگا۔

سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم پر جرمانہ، ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے دو پوائنٹس سے بھی محروم

بہاورلپور: مسافر وین سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے جاٹکرائی، 4 افراد جاں بحق

الیکشن کمیشن پاکستان نے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دیے