پاکستان

لیول پلیئنگ فیلڈ دی گئی تو پیپلز پارٹی انتخابات میں سرپرائز دے گی، بلاول بھٹو

ہماراکوئی سیاسی مخالف نہیں، پیپلزپارٹی کا مقابلہ مہنگائی، بے روزگاری اورغربت سے ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی گئی تو ہم ملک بھر میں سرپرائز دیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے صوبائی الحکومت پہنچ کر اچھالگا، شہر میں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی گئی، پیپلزپارٹی کامقابلہ مہنگائی،بےروزگاری اورغربت سےہے، ہماراکوئی سیاسی مخالف نہیں۔

انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو وہ ایسی حکومت ہوگی جو عوام کی نمائندگی کرے گی۔

عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے پہلے بھی اقدامات کیے تھے، آئندہ بھی ایسے اقدامات کریں گے جس سے عوام اور بالخصوص نوجوانوں کو فائدہ ہو۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہم بلوچستان کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان میں سرپرائز دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی گئی تو ہم اچھا خاصہ سرپرائز دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک سیاسی جماعت ہے، اس کے دروازے ہر ایک شخص، جماعت کے ساتھ مذاکرات کے لیے کھلے ہیں۔

الیکشن کمیشن انتخابی عملے کو کن امور کی تربیت فراہم کرتا ہے؟

تیسرا ون ڈے: پاکستان ویمن ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

ماہرہ خان سے ناراض نہیں بلکہ اس کے ’عمل‘ سے نفرت ہے، خلیل الرحمٰن قمر