دسترخوان

باہر سے خستہ اور اندر سے نرم ’کریمی چکن سموسہ‘

کریمی چکن سموسہ، کریم اور ذائقہ دار چکن کا منہ میں پانی لانے والا بہترین امتزاج ہے۔

ایشیا سمیت پوری دنیا میں بے وقت بھوک میں کرسپی، مصالحے دار اور نمکین پکوان زیادہ کھائے جاتے ہیں، انہی میں سے ’سموسہ ’ سب سے زیادہ پسند اور کھائے جانے والا اسنیک ہے۔

عام طور پر ڈھابوں اور دکانوں میں آلو سموسہ، چکن سموسہ زیادہ خریدا جاتا ہے، اگر آپ بھی سموسہ کھانے کے شوقین ہیں اور بے وقت بھوک سے تنگ ہیں تو روایتی سموسمہ کھانے کے بجائے کچھ منفرد انداز سے سموسہ ٹرائی کریں۔

کریمی چکن سموسہ، کریم اور ذائقہ دار چکن کا منہ میں پانی لانے والا بہترین امتزاج ہے، باہر سے خستہ اور اندر سے نرم کریمی چکن سموسہ کا ذائقہ اتنا لذیذ ہے کہ آپ اسے مزید کھانے کی تمنا کرتے ہیں۔

کریمی چکن سموسہ کی ترکیب جاننے کے لیے نیچے دی گئی ہدایات پر عمل کریں:

اجزا:

فلنگ کی تیاری کے لیے:

کھانا پکانے کا تیل 2-3 چمچ

پیاز کٹا ہوا ¼ کپ

آلو چھوٹے کٹے ہوئے 1 کپ

ادرک لہسن پیسٹ 1 چمچ

لال مرچ پسی ہوئی ڈیڑھ چائے کا چمچ

کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

نمک 1 چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

چکن ابلا ہوا اور کٹا ہوا 350 گرام

اولپر کریم ¾ کپ

ہری پیاز کٹی ہوئی آدھا کپ

سموسے کی پٹی کے لیے آٹا تیار کریں:

میدہ چھان کر 3 کپ

نمک 1 اور ½ چائے کا چمچ

سوجی 3 چمچ

دیسی گھی 2کھانے کے چمچ

نیم گرم پانی 1 کپ یا حسب ضرورت

پانی 2 چمچ

تلنے کے لیے تیل

ترکیب:ؒ

فلنگ کی تیاری کے لیے:

ایک کڑاہی میں تیل، پیاز ڈال کر براؤن ہونے تک بھونیں۔

آلو ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔

ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ پسی ہوئی، کالی مرچ پاؤڈر، نمک، زیرہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور درمیانی آنچ پر 1-2 منٹ تک پکائیں، ڈھک کر ہلکی آنچ پر 4-5 منٹ تک پکائیں۔

چکن ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔

ہلکی آنچ پر کریم شامل کریں، اچھی طرح مکس کریں اور ایک منٹ تک پکائیں۔

اسپرنگ پیاز شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔

اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔

سموسے کی پٹی کے لیے آٹا تیار کرنے کے لیے

ایک پیالے میں میدہ، نمک، سوجی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

دیسی گھی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں، آہستہ آہستہ پانی ڈالیں، اور آٹا بننے تک گوندھیں، آٹے کو دیسی گھی سے چکنائی دیں، ڈھک کر 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

15 منٹ بعد آٹے کو 6 برابر حصوں میں تقسیم کریں اور ان کے باری باری سموسے کی پٹیاں بنا لیں۔

اب فلنگ کے آمیزے سے بھرنے کے لیے پٹی کو دو طرف سے موڑ دیں۔

اب اس میں چکن کا مرکب شامل کریں اور سموسے کو اچھی طرح بند کرلیں۔

اب اسے تیل میں ڈال کر درمیانے درجے کی آنچ پر ہلکا سنہری ہونے تک تلیں۔

مزیدار کریمی چکن سموسہ تیار ہیں، لطف اٹھائیں!

اس ترکیب کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پاکستانی 2023 میں گوگل پر سب سے زیادہ سموسے بنانے کی ترکیب تلاش کرتے رہے

چاول اور سبزیوں کے ساتھ مزیدار تلی ہوئی مچھلی

تیکھے مسالوں سے بنے’شاہی نرگسی کوفتے’