پاکستان

چیف جسٹس سے چیف الیکشن کمشنر کی انتخابات کے حوالے سے ملاقات

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات میں اٹارنی جنرل اور سینئر ججز بھی شریک تھے، چیف الیکشن کمشنر نے ججز کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع سے آگاہ کیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سمیت سپریم کورٹ کے سینئر ججز سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے ملاقات کی اور انہیں لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع سے آگاہ کیا۔

جمعہ کو چیف الیکشن کمشنر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی جس میں اٹارنی جنرل کے ساتھ ساتھ جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شریک ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے دوران ملاقات ججز کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع سے آگاہ کیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سپریم کورٹ کے ججز سے ملاقات کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ روک دی تھی۔

اس سے قبل 11 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے بتایا تھا کہ آئندہ برس عام انتخابات کے لیے تعینات کیے گئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کی ٹریننگ آج سے شروع ہوگی۔

تاہم بدھ کی رات لاہور ہائی کورٹ نے بیوروکریٹس کی ریٹرننگ افسران (آر اوز) سمیت دیگر انتخابی عملے کے طور پر تعیناتی کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو معطل کردیا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اگر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ بروقت شروع نہ ہو سکی تو انتخابات تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں کیونکہ ٹریننگ کے بعد الیکشن کمیشن شیڈول کا اعلان کرتا ہے اور اس سلسلے میں کم از کم 54 دن کا وقت درکار ہوتا ہے۔

الیکشن نہ کرانے کے بہانے بنائے جا رہے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے، فیصل کریم کنڈی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 680 پوائنٹس کا اضافہ

احمد شہزاد نے جگہ نہ ملنے پر پی ایس ایل کو خیر باد کہہ دیا