پاکستان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 414 پوائنٹس کا اضافہ

کے ایس ای-100 انڈیکس 414 پوائنٹس یا 0.63 فیصد اضافے کے بعد 66 ہزار 426 پوائنٹس پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے ابتدائی روز منفی رجحان کے بعد آج تیزی دیکھی گئی، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 414 پوائنٹس اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 414 پوائنٹس یا 0.63 فیصد اضافے کے بعد 66 ہزار 426 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 211.3 پوائنٹس کمی کے بعد 66 ہزار 12 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

میٹس گلوبل نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا تھا کہ مارکیٹ کی کوئی سمت نظر نہیں آرہی کیونکہ آج اسٹیٹ بینک کے زری پالیسی اجلاس میں شرح سود کے فیصلے کے بعد مارکیٹ کی نئی سمت کا تعین ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری ہے، 3 نومبر کو ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا، جبکہ 10 دسمبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس پہلے 65 ہزار اور بعد ازاں تاریخ میں پہلی بار 66 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

7 دسمبر کو پی ایس ایکس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 64 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

6 دسمبر کو بھی پی ایس ایکس میں تاریخی سنگ میل عبور کرنے کا سلسلہ جاری رہا، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 63 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے قبل 4 دسمبر کو 100 انڈیکس 802 پوائنٹس یا 1.3 فیصد اضافے کے بعد 62 ہزار 493 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

میئر کراچی کے خلاف عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی، حافظ نعیم الرحمٰن

’ختم ہوئے کیس کو دوبارہ کیسے دیکھ سکتے ہیں؟‘ ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس کی سماعت جنوری تک ملتوی

سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی، سماعت کل تک ملتوی