بلوچستان: صحبت پور کے علاقے حسین آباد میں دھماکا، 4 افراد زخمی
بارودی مواد زیر زمین چھپایا گیا تھا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، پولیس
بلوچستان میں صحبت پور کے علاقے حسین آباد میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکاہوگیا جس میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، صحبت پور پولیس کا کہنا ہے کہ بارودی مواد زیر زمین چھپایا گیا تھا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔