Live Ghaza Conflict
ایران شام میں پاسداران انقلاب کی ہلاکتوں کا جواب دے گا، وزیر خارجہ
خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق، ایران شام میں اپنے مفادات پر حملوں کا جواب دے گا، وزارت خارجہ کے ترجمان...
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں پاسداران انقلاب کی ہلاکتوں کا جواب دے گا۔
اسرائیل کے ہاتھوں شام میں گزشتہ ہفتے دو ایرانی پاسداران انقلاب کی ہلاکت کے بارے میں پوچھے جانے پر وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے کہا ہے کہ ایران شام میں اپنے مفادات پر حملوں کا جواب دے گا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ شام میں ایران کے مفادات اور ہماری ایڈوائزری فورسز کے خلاف ہر اقدام کا جواب دیا جائے گا۔