Live Ghaza Conflict
غزہ تنازع خطے کے دیگر ممالک تک پھیل سکتا ہے، وزیراعظم
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ وسطی اسرائیل میں گر کر تباہ ہونے والے انٹرسیپٹر میزائل کی ناکامی کی تحقیقات شروع کرے...
کوپ 28 کے موقع پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ بندی کی وکالت میں پیش پیش رہا ہے تاکہ اسرائیلی حکومت کے انتہائی غیر متناسب، ناقابل فہم تشدد کو روکا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اگر تشدد بند نہ کیا گیا تو یہ خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے، مصر، شام، اردن اس کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں اور شاید اس کی کوئی حد نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کا قیام دوسری اہم ترین چیز ہے اور اس میں مختلف خیالات ہیں اور پاکستان اسے سمجھتا ہے۔