پاکستان

بنوں کینٹ بورڈ کے نوجوان سربراہ نے ’خودکشی‘ کر لی

واقعے کی انکوائری شروع کر دی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ سینئر سرکاری افسر نے خودکشی کی ہے یا انہیں کسی نے قتل کیا ہے، ایس ایچ او بنوں کینٹ

خیبر پختونخوا کے بنوں ڈویژن کے کنٹونمنٹ بورڈ کے نوجوان چیف ایگزیکٹو افسر بلال پاشا نے اپنی سرکاری رہائش گاہ کے اندر خود کو گولی مار کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بلال پاشا کی مبینہ خودکشی کی خبر خیبر پختونخوا پولیس نے دی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ وہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد بلال پاشا کی رہائش گاہ پر پہنچے تو انہیں خون میں لت پت پایا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ متوفی کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔

کنٹونمنٹ تھانے کے ایس ایچ او رضا خان نے ڈان کو بتایا کہ انہوں نے واقعے کی انکوائری شروع کر دی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ اعلیٰ سرکاری افسر نے خودکشی کی ہے یا انہیں کسی نے قتل کیا ہے۔

پولیس افسر نے مزید بتایا کہ متوفی کے سر میں گولی لگی تھی۔

بلال پاشا کی نماز جنازہ کنٹونمنٹ بورڈ بنوں کے احاطے میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی میت کو تدفین کے لیے ان کے آبائی ضلع خانیوال پنجاب روانہ کردیا گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس پہلی بار 60 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

بَلّے پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر اعظم خان پر ’جرمانہ‘، پی سی بی کو تنقید کا سامنا

عمر شریف کی بیوہ کے شوہر کی بیماری اور موت سے متعلق ہوشربا انکشافات