Live Ghaza Conflict

ایران کا غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ آج ختم ہونے والی جنگ بندی ”مستحکم شکل...

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دیا ہے کہ آج ختم ہونے والی جنگ بندی پائیدار شکل اختیار کرے اور غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی ظالمانہ جارحیت کو دوبارہ شروع نہ کیا جائے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ناصر کنانی نے کہا کہ بطور اسلامی جمہوریہ ایران ہم چاہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم مکمل طور پر بند ہوں۔

اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران ناصر کنانی نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران متحرک علاقائی فریقین ریاست قطر کے ساتھ جنگ بندی کی ممکنہ توسیع کی پیروی کر رہا ہے۔