Live Ghaza Conflict

اسرائیلی وزیراعظم کا ’مقاصد‘ کے حصول کا عزم، جنگ بندی میں توسیع پر اظہارِ آمادگی

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے گزشتہ روز غزہ کی پٹی کے اندر سکیورٹی فورسز سے ملاقات کی۔ خبر رساں ادارے...

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے گزشتہ روز غزہ کی پٹی میں سیکیورٹی فورسز سے ملاقات کی۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ میں نے یرغمالیوں کی رہائی کے بارے میں بائیڈن سے بات کی ہے، ہم اس صورت میں عارضی جنگ بندی میں توسیع کا خیرمقدم کریں گے اگر ہر اضافی دن 10 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔

تاہم نیتن یاہو نے مزید کہا کہ انہوں نے بائیڈن سے یہ بھی کہا ہے کہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد ہم اپنے مقاصد کے حصول کے لیے پوری قوت کے ساتھ واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد تمام یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کا خاتمہ ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ غزہ میں دوبارہ پہلے جیسی صورتحال پیدا نہ ہو۔