Live Ghaza Conflict

مسلم ممالک کا گروپ برطانوی وزیراعظم، فرانسیسی صدر سے ملاقات کرے گا

رائٹرز نے ترک ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے بیجنگ کا دورہ نہیں کیا، اور وہ مسلم ممالک...

رائٹرز نے ترک ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے بیجنگ کا دورہ نہیں کیا، اور وہ مسلم ممالک کے گروپ کے ہمراہ ماسکو بھی نہیں جاسکیں گے کیونکہ ترک صدر رجب طیب اردوان الجزائر کے دورے پر ہیں۔

ہاکان فیدان نے الجزیرہ کو بتایا کہ مسلم ممالک نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام سفارتی اور انسانی ہمدردی کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کرانے کی کوشش کریں گے، مزید کہا کہ اسرائیل کو حملوں کو لازمی روکنا چاہیے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ گروپ برطانیہ اور فرانس کے دوروں کے دوران برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون سے ملاقاتیں کرے گا۔