دسترخوان

گھر پر ’روغنی نان‘ بنانے کے تین طریقے

روغنی نان اکثر شادی کی تقریبات یا بڑے ایونٹ کے دسترخوانوں میں استعمال ہوتے ہیں۔

روغنی نان جنوبی ایشیائی کھانوں میں بے حد مشہور ہے، یہ پاکستان اور پڑوسی ملک میں زیادہ کھائی جاتی ہے، اصل میں اسے تندور میں پکایا جاتا تھا اور آج بھی کئی جگہوں میں تندور میں ہی پکایا جاتا ہے لیکن اب اسے لوگ اپنے گھر میں بھی آسانی سے بنا سکتے ہیں۔

نان ایک فارسی لفظ ہے جو کسی بھی قسم کی بریڈ کے لیے استعمال ہوتا ہے، مختلف کلچر میں نان کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ روغن کا مطلب ہے ’مکھن‘، چونکہ یہ دیگر نان کے مقابلے نرم اور ملائم ہوتا ہے اس لیے اسے بے حد شوق سے بھی کھایا جاتا ہے۔

روغنی نان اکثر شادی کی تقریبات یا بڑے ایونٹ کا دسترخوانوں کا حصہ ہوتے ہیں۔

روغنی نان کی خاص بات یہ ہے کہ اسے کئی پکوانوں کے ساتھ کھایا جاسکتا ہے، چاہے آپ چکن تکا مسالہ، دال مکھنی، یا یہاں تک کہ کباب کھا رہے ہوں، تو روغنی نان کا اضافہ ذائقہ دوبالا کردیتا ہے۔

روغنی نان بنانے کے لیے آپ کو سادہ اجزا کی ضرورت ہے جیسے آٹا، پانی اور تھوڑا سا بیکنگ پاؤڈر۔

اس کو پکانے کے لیے مزید کون سے اجزا شامل کیے جاتے ہیں آپ نیچے ترکیب فالو کرسکتے ہیں۔

اجزا:

نیم گرم پانی 1 کپ

کیسٹر شوگر 1 چائے کا چمچ

خمیر 2 چائے کا چمچ

دودھ نیم گرم آدھا کپ

کھانا پکانے کا تیل 4 چمچ

نمک آدھا چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

بیکنگ سوڈا ¼ چائے کا چمچ

میدہ 3 کپ

ایک انڈے کی زردی

دودھ 1 چائے کا چمچ

سیاہ اور سفید تل

ترکیب

ایک چھوٹے جگ میں نیم گرم پانی، کیسٹر شوگر، خمیر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں، اور اس مکسچر کو ڈھانپ کر 10-15 منٹ تک رہنے دیں۔

ایک پیالے میں دودھ، کھانے کا تیل، نمک، بیکنگ سوڈا، تیار کردہ خمیر کا مکسچر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں، اس دوران آہستہ آہستہ میدہ ڈالیں اور دوبارہ مکس کریں اور اس وقت تک گوندھیں جب تک کہ نرم آٹا نہ بن جائے۔

کھانے کے تیل سے ہاتھ کو چکنائی دیں اور آٹا دوبارہ گوندھیں اور 1 گھنٹہ (گرم جگہ) پر رکھ دیں۔

روغنی نان بنانے کا پہلا طریقہ - اوون

اب روغنی نان بنانے کے لیے 120 گرام آٹے کا پیڑا لیں اور آٹے کو ہاتھ کی مدد سے بیکنگ ٹرے پر پھیلائیں اور انگلیوں کی مدد سے نشان بنائیں۔

پیالے میں انڈے کی زردی، دودھ ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور اسے نان پر برش کی مدد سے پھیلا لیں اور اوپر سیاہ اور سفید تل چھڑکیں۔

پہلے سے گرم اوون میں 180 سینٹی گریڈ پر 10 منٹ تک بیک کریں۔

دوسرا طریقہ - ایئر فرائیر

آپ اسے ایئر فرائیر کی مدد سے بھی بنا سکتے ہیں، بٹر پیپر پر آٹے کی 120 گرام گیند/پیڑا لیں اور آٹے کو ہاتھ کی مدد سے بیکنگ ٹرے پر پھیلائیں اور انگلیوں کی مدد سے نشان بنائیں۔

نان پر انڈے کی زردی برش کی مدد سے پھیلا لیں اور اوپر سیاہ اور سفید تل چھڑکیں۔

ایئر فریئر مشین میں روغنی نان رکھیں اور 180 سینٹی گریڈ پر 10 منٹ کے لیے ائیر فرائی کریں۔

روغنی نان کی ویڈیو ترکیب دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تیسرا طریقہ - تَوَا

روغنی نان کو توے پر پکانا ایک چیلنجنگ کام ہے، اس کے لیے گھر میں موجود عام توے کے پچھلی سائیڈ کو چولہے کے اوپر رکھیں اور عام طور پر جہاں آپ روٹی بناتے ہیں اسے نیچے رکھیں۔

اب جب توا گرم ہوجائے تو اس پر نان رکھیں اور صرف دو منٹ تک صرف ایک سائیڈ پلائیں، دھیان رکھیں کہ نان جَل نہ جائے۔

اب نان کو توے سمیت اٹھا لیں، اب دوسرے چولہے پر ایک اور خالی توا رکھیں اور پہلے والے توے کو دوسرے توے پر الٹا رکھ لیں تاکہ نان کی اوپر کی سائیڈ پک جائے۔

توے پر روغنی نان بنانے کی ترکیب کی ویڈیو آپ یہاں کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

املی کے ذائقے اور روایتی مصالحوں سے بنی لاہور کی مشہور ’تلی ہوئی مچھلی‘

خوشبودار اور لذیذ ذائقے سے بنا ’بھُنا ہوا تورائی قیمہ‘

شمالی علاقہ جات کی مخصوص ڈش ’شنواری کڑاہی‘