Live Ghaza Conflict

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو ’دہشت گرد ریاست‘ قرار دے دیا

ترک صدر اردگان نے آج کہا کہ اسرائیل ایک ”دہشت گرد ریاست“ ہے جو جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے اور غزہ میں بین...

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک ’دہشت گرد ریاست‘ ہے جو جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے ، اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ حماس دہشت گرد تنظیم نہیں ہے۔

پارلیمان میں قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے بتایا کہ اگر اسرائیل نے قتل عام جاری رکھا تو اسے پوری دنیا میں ایک دہشت گرد ریاست قرار دیا جائے گا۔

ترک صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اعلان کریں کہ اسرائیل کے پاس جوہری بم ہیں یا نہیں۔