Live Ghaza Conflict

اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کی مثال قرون وسطیٰ میں بھی نہیں ملتی، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ اور ہولناک کارروائیوں کی مثال قرون وسطیٰ میں...

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ اور ہولناک کارروائیوں کی مثال قرون وسطیٰ میں بھی نہیں ملتی۔

اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ 2023 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ہمیں یہ احساس ہورہا ہے کہ اگر ہم جنگی اخلاقیات کی تعریف پر دوہرا معیار اپنا لیں تو یورپ میں بالخصوص روس-یوکرین جنگ اور مشرق وسطیٰ میں حالیہ واقعات کے تناظر میں ہم اسے علیحدہ علیحدہ انداز میں دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے نہتے شہریوں پر وحشیانہ اور ہولناک کارروائیوں کی قرون وسطیٰ میں بھی شاید کوئی مثال نہیں ملتی۔