Live Ghaza Conflict
او آئی سی اجلاس، نگران وزیراعظم کا خطاب، پاکستان کے مطالبات
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے مشترکہ غیرمعمولی سربراہی اجلاس میں...
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے مشترکہ غیرمعمولی سربراہی اجلاس میں خطاب کے دوران غزہ میں جاری تنازعات کے حوالے سے پاکستان کے مطالبات پیش کیے۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کی ضرورت ہے، اسرائیل کو فضائی اور زمینی کارروائی سے روکا جائے، محاصرہ ختم کرکے امداد فراہمی کی اجازت دی جائے، اسرائیل کو یاد لایا جائے کہ ایک قابض کی حیثیت سے خوراک، پانی، بجلی، ادویات اور بنیادی اشیا فراہم کرنا اس کی ذمہ داری ہے۔