Live Ghaza Conflict

نگران وزیراعظم کا عالمی رہنماؤں سے غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی رہنما غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کردار ادا کریں اور غزہ...

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی رہنما غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کردار ادا کریں اور غزہ میں جاری خون ریزی روک دی جائے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں او آئی سی-عرب لیگ مشترکہ سربراہی اجلاس میں خطاب کے دوران انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ سعودی عرب، مصر، ترکیہ اور اردن کی سفارتی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین پر سب سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اختلافات سے بالاتر ہوں اور امن و استحکام کا اپنا بنیادی فرض ادا کریں۔