Live Ghaza Conflict

غزہ کا بحران ختم کرنے کیلئے ضامن بننے کیلئے تیار ہیں، ترک صدر کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کو گفتگو کے دوران...

ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری تنازع کے خاتمے کے لیے ضامن کا کردار نبھانے کے لیے ترکیہ تیار ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ترک حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طیب اردوان اور ابراہیم رئیسی کے درمیان ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران غیر رسمی ملاقات ہوئی۔