Live Ghaza Conflict

فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کی جارہی ہے، نگران وزیرخارجہ

نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی بھائیوں کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کی...

نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی بھائیوں کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان بھیجنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم غزہ میں اپنے فلسطینی مسلمان بھائیوں کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں۔

نگران وزیرخارجہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) انسانی ہمدری کے تحت امداد کی دوسری کھپت روانہ کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تقریباً 90 ٹن کا امدادی سامان ہے جو حکومت پاکستان کی جانب سے روانہ کیا جارہا ہے، اس میں 40 ٹن کے قریب راشن کے بیگز ہیں، ادویات اور حفظان صحت کا سامان ہے، بچوں کے لیے بھی سامان بھجوایا جارہا ہے۔