Live Ghaza Conflict
امداد کی ترسیل، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حملوں میں توقف ممکن ہے، اسرائیلی وزیراعظم
اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ غزہ میں امداد کی اجازت دینے یا یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حملوں میں توقف کا امکان...
اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ غزہ میں امداد کی اجازت دینے یا یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حملوں میں توقف کا امکان موجود ہے۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ وہ غزہ میں امدادی سامان پہنچانے یا یرغمالیوں کو غزہ سے نکالنے کے لیے حملوں میں توقف کی اجازت دینے پر رضامند ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک حکمت عملی کے تحت حملوں میں توقف کی بات ہے تو کچھ دیر توقف کی اجازت دی جا سکتی ہے جوکہ پہلے بھی تھی۔
اُن سے سوال کیا گیا کہ کیا انہیں 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے نہ روک پانے کی کوئی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے، جواب میں نیتن یاہو نے کہا کہ یقیناً، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے، ’جنگ‘ کے بعد اس معاملے کو حل کرنا ہوگا، واضح ہے کہ ہماری حکومت نے اپنے لوگوں کے تحفظ کی ذمہ داری پوری نہیں کی۔