Live Ghaza Conflict

غزہ کے زخمیوں کو لے جانے والی پہلی ایمبولینس رفح بارڈر سے مصر میں داخل

جنگ زدہ غزہ سے زخمی فلسطینیوں کو لے جانے والی پہلی ایمبولینس رفح کراسنگ کے ذریعے مصر میں داخل ہوگئی۔ اے ایف پی کی...

جنگ زدہ غزہ سے زخمی فلسطینیوں کو لے جانے والی پہلی ایمبولینس رفح کراسنگ کے ذریعے مصر میں داخل ہوگئی۔

اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق اس پیش رفت سے متعلق ایک مصری عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر آگاہ کیا۔

ٹیلی ویژن پر نشر لائیو فوٹیج میں ایمبولینسوں کو رفح ٹرمینل کے مصری حصے میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ مصری ہسپتالوں میں علاج کے لیے لائے گئے انتہائی شدید بیمار اور زخمی فلسطینیوں کی تعداد 90 کے قریب ہوگی۔