Live Ghaza Conflict

امریکا کی غلط پالیسی کی وجہ سے امریکی افواج پر حملے ہورہے ہیں، ایران

ایران کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں پر ایراق یا خطے کے دیگر ممالک میں حملے ’غلط امریکی پالیسیوں‘ کی وجہ سے ہورہے ہیں...

ایران نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں پر ایراق یا خطے کے دیگر ممالک میں حملے ’غلط امریکی پالیسیوں‘ کی وجہ سے ہورہے ہیں جس میں حماس کے خلاف تنازعے میں اسرائیل کی حمایت بھی شامل ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران کا کہنا تھا کہ ’اس وقت سے امریکی افواج پر عراق اورشام میں باربار حملے ہورہے ہیں جب سے 7 اکتوبر کو حماس کے اچانک حملہ کرنے کے بعد اسرائیل نے غزہ میں بمباری شروع کی ۔‘

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی کے مطابق ’عراق سمیت خطے میں امریکی اڈوں پر حملے کی وجہ امریکا کی اس علاقے کے حوالے سے غلط پالیسیاں ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اسے درست کریں گے‘۔

ان کا مزید کہا کہ یہ حملے ان گروہوں کی جانب سے کیے گئے جو ’خطے میں امریکا کی موجودگی کے خلاف ہیں اور وہ امریکا کے صیہونی ریاست اسرائیل کی حمایت کے سخت مخالف ہیں۔‘

انہوں نے امریکا سے اسرائیل کی حمایت روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’ آپ جو بوئیں گے وہی کاٹیں گے’۔