Live Ghaza Conflict

اسرائیل کی حماس سے لڑائی میں وقفہ ضروری ہے، برطانوی وزیراعظم

برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک نے کہا ہے کہ غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے اسرائیل کی حماس سے لڑائی میں خصوصی وقفہ...

برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک نے کہا ہے کہ غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے اسرائیل کی حماس سے لڑائی میں خصوصی وقفہ ضروری ہے لیکن جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے گریز کیا۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق رشی سوناک نے حزب اختلاف کے چند قانون سازوں کی جانب سے ہفتہ وار سوالوں کے موقع پر اسرائیل کو جنگ بندی پر زور دیے جانے پر اپنا مؤقف دہرایا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ لندن نے ہمیشہ غزہ کی پٹی تک امداد پہنچانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے اور حماس کی جانب سے حراست میں لیے گئے برطانوی شہریوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ وہاں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے محفوظ ماحول ملنا چاہیے جس کے لیے جنگ بندی تک مخصوص وقفہ ضروری ہے۔