Live Ghaza Conflict

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مصالحت کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے، چین

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کو گزشتہ روز ایک فون کال کے دوران کہا کہ...

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کو گزشتہ روز ایک فون کال کے دوران کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مصالحت کے لیے چین اپنی پوری کوشش کرے گا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن کو بتایا کہ چین ایسی کسی بھی قرارداد کی مضبوطی سے حمایت کرے گا جو امن کے لیے سازگار ہو، انہوں نے اس تنازع کو جنگ اور امن کے درمیان فیصلہ کُن انتخاب قرار دیا۔

وانگ پی نے کہا کہ چین اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کو فروغ دینے کے لیے فوری طور پر ایک مؤثر بین الاقوامی امن کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

چینی اخبار کے مطابق امریکا میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے مشرق وسطیٰ میں متعدد جنگی جہازوں کی تعیناتی کے ردعمل میں خطے میں چین کے جنگی جہازوں کی تعیناتی کی اطلاعات کے حوالے سے بےبنیاد سراسیمگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔