پاکستان

کراچی: غیرت کے نام پر بھائی، بھابی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس

جدہ ہزارہ کالونی میں شہری نے بھابی کو غلط لوگوں سے ملنے کے الزام پر قتل کیا جبکہ مداخلت پر بھائی کو بھی نشانہ بنایا، ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن

کراچی پولیس نے کہا ہے کہ شہر کی جدہ ہزارہ کالونی میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنے بھائی اور بھابی کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

اتحاد ٹاؤن کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) عنایت اللہ مروت نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی اور کہا کہ پولیس نے واقعہ میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنے چھوٹے بھائی کی اہلیہ کو مبینہ طور پر ’غلط لوگوں‘ سے ملاقات پر قتل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھائی نے مداخلت کی تو ملزم نے انہیں بھی قتل کردیا۔

ایس ایچ او نے کہا کہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے لاشیں ڈاکٹڑ رتھ فاؤ سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

گزشتہ روز سندھ کے ضلع جیکب آباد میں اپنے اہلیہ اور کزن کو غیرت کے نام پر قتل کرکے علاقے سے فرار ہوگیا تھا۔

اسی طرح ایک ہفتہ قبل کوہاٹ میں ماموں نے اپنے نوجوان بھانجے کو غیرت کے نام پر گولی مار دی تھی۔

لاڑکانہ میں رواں ماہ کے شروع میں مبینہ طور پر اپنی بھانجی اور ان کے دوست کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا، اس سے ایک روز قبل ہی ایک شہری نے اپنی بیوی اور داماد کو بھی اسی طرح کے الزامات پر قتل کردیا تھا۔

’بنو قابل فارماسسٹ پروگرام‘، الخدمت کا شہر میں 200 فارمیسیاں قائم کرنے کا اعلان

موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات پر مذاکرات کا ناکامی کے ساتھ اختتام

ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو بدترین شکست، جنوبی افریقہ 229 رنز سے کامیاب