دنیا

پہلی بار کویت میں 90 خواتین کو جج تعینات کرنے کی منظوری

کویت بیک وقت ریکارڈ خواتین کو جج تعینات کرنے والا نہ صرف پہلا عرب، پہلا مشرق وسطی ملک بن گیا بلکہ اس عمل کے بعد وہ پہلا اسلامی ملک بھی بن گیا۔

اہم ترین خلیجی ملک کویت نے تاریخ میں پہلی بار بیک وقت 90 خواتین کو جج تعینات کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی۔

کویت بیک وقت ریکارڈ خواتین کو جج تعینات کرنے والا نہ صرف پہلا عرب، پہلا مشرق وسطی ملک بن گیا بلکہ اس عمل کے بعد وہ پہلا اسلامی ملک بھی بن گیا۔

اس سے قبل کویت نے تین سال بھی بیک وقت 8 خواتین کو جج تعینات کیا تھا اور اب حکومت نے مزید 90 خواتین کو جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی، تاہم فوری طور پر تمام خواتین کو جج کے عہدے پر تعینات نہیں کیا گیا۔

کویتی اخبار ’القبص‘ کے مطابق کویت کے وزارت انصاف نے ٹرینی پراسیکیوٹرز کی تربیت مکمل کرنے والی 90 خواتین کو جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی، ساتھ ہی مزید 100 نئے ٹرینیز کو بھرتی کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

اخبار کے مطابق حکومت کی جانب سے جن 90 خواتین کو جج مقرر کرنے کی منظوری دی گئی، اس میں سے فوری طور پر 19 خواتین کو جج کے عہدے پر تعینات بھی کردیا گیا جب کہ پہلے سے موجود 15 جج خواتین کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کویت کی سپریم جوڈیشل کونسل نے تربیت کے دوران امتیازی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی 90 خواتین کو جج بنانے کی منظوری دی، تاہم فوری طور پر تمام خواتین کو جج کے عہدوں پر تعینات نہیں کیا گیا۔

تاہم مزید 19 خواتین کو جج کے عہدوں پر فائز کرنے کے بعد بھی کویت سب سے زیادہ خواتین جج رکھنے والا عرب اور خلیجی ملک بن گیا۔

اس سے قبل 2020 میں بھی خلیجی ملک نے بیک وقت 8 خواتین کو جج کے عہدوں پر تعینات کیا تھا۔

کویت میں زیادہ تر خواتین مقامی عدالتوں میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں، تاہم حالیہ ترقی پانے والی 15 خواتین کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا جائے گا۔

تاریخ میں پہلی بار کویت میں بیک وقت 8 خواتین ججز کا تقرر

کویت اور سعودی عرب میں خواتین ملازمین کی آن لائن فروخت کا انکشاف

کویت میں ’می ٹو مہم‘ کے آغاز نے عرب دنیا کو ہلا دیا