پاکستانی ٹیم کو یاد آیا ’شام کے ناشتے کا وقت ہوگیا ہے‘
پاکستان کو ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ٹیم کی کارکردگی پر تبصرے کیے جا رہے ہیں، کھلاڑیوں پر تنقید کی جارہی ہے اورمشورے دیے جا رہے ہیں۔
سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ مجھے یقین ہے روہت اور ویرات کوہلی اس بیٹنگ سے زیادہ نیٹس میں دباؤ ہوگا۔
مشہور گلوکار عاصم اظہر نے ٹیم کی کارکردگی پر لکھا کہ سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا اور بری طرح گرگئے۔
اسامہ نے کہا کہ ’یہ ہار نہیں ہے بلکہ بڑے عرصے سے ذلت ہے، بھارت کو 0 کے مقابلے میں 8 کامیابیوں پر مبارک، یہ شرم ناک ریکارڈ ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان فرق مزید بڑھتا جا رہا ہے‘۔
بھارت کے سابق بلے باز وریندر سہواگ نے لکھا کہ ’پاکستان کو دو وکٹوں پر 155 رنز کے بعد یاد آیا کہ ان کے شام کے ناشتے کا ٹائم ہوگیا ہے، جلیبی دیکھا اس لیے جلدی سے191 پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اور ہم سب سے بڑی جمہوریت ہیں اس لیے سب نے 2،2 وکٹیں لیں‘۔
اقرارالحسن نے شائقین کرکٹ سے سوال کیا کہ ’کس کس نے میچ دیکھنا چھوڑ دیا ہے‘۔
انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہونے والے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا کہ ’پاکستان کی حمایت جاری رکھیں، ابھی آگے جانا ہے، کھلاڑی پھر اچھا کھیلیں گے، ہماری دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں‘۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو 4 روزہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینی چاہیے، حارث رؤف ٹیسٹ ٹیم میں نہیں ہے تو اس کو فرسٹ کلاس کھیلنے کی اجازت ہو، اس کے نتیجے میں وہ بہتر ہوگا۔