پاکستان

پی ٹی آئی کے ’لاپتا‘ رہنما صداقت عباسی گھر پہنچ گئے

3 اکتوبر کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جنرل ہیڈ کوارٹر حملہ کیس میں ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما صداقت علی عباسی بالآخر اپنے گھر پہنچ گئے، جو ایک مہینے سے لاپتا تھے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ سے جذباتی انداز میں مل رہے ہیں۔

قبل ازیں، 3 اکتوبر کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جنرل ہیڈ کوارٹر حملہ کیس میں ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

واضح رہے کہ صداقت عباسی کو پارلیمنٹ لاجز کے باہر سے اٹھایا گیا تھا اور ان کی بازیابی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا تھی۔

پٹیشن میں کہا گیا تھا کہ نامعلوم افراد نے پی ٹی آئی رہنما کو اغوا کیا ہے، اور ان کی بازیابی کی درخواست کی گئی تھی۔

تاہم، صداقت عباسی راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے سامنے پیش ہوئے، اور ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی، جج نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔

انسدادِ دہشت گردی کے جج ملک اعجاز آصف نے صداقت عباسی کو ہدایت کی کہ وہ تحقیقات میں شامل ہوں اور جب ضرورت ہو تو پولیس کے سامنے پیش ہوں، ان کی درخواست ضمانت پر مزید کارروائی 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

نگران حکومتِ پنجاب کا 9 مئی کی ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان کا جیل میں ٹرائل کا حکم

ورلڈکپ: بنگلہ دیش نے افغانستان کو بآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی

ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے سربراہ کا منصب سنبھال لیا