پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش

لیاری، صدر، لانڈھی، شادمان، نارتھ کراچی، نیو کراچی اور اورنگی سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

کراچی کے علاقے لیاری، صدر، لانڈھی، شادمان، نارتھ کراچی، نیو کراچی اور اورنگی سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

اس سے قبل 25 جولائی کو کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی تھی جہاں مختلف حادثات میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس، ریسکیو اور ہسپتال ذرائع نے بتایا تھا کہ کراچی میں بارش کی وجہ سے مختلف حادثات میں 3 بچے جاں بحق ہوئے تھے۔

اتحاد ٹاؤن میں پانی کے کھڈے میں گرنے سے 10 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا۔

علاقے کے ایس ایچ او امداد پنہور نے کہا تھا کہ محمد خان کالونی میں شاہد کلیم نامی 10 سالہ بچہ وہاں سے گزر رہا تھا کہ بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی میں گر کر ڈوب گیا۔

بولی وڈ سے کام کی پیش کش ہوئی نہ کبھی خیال آیا کہ باہر جاکر کام کروں، بابر علی

پاکستان کی امن کی کوششوں پر بھارت نے منفی جواب دیا، وزیر خارجہ

ایشیا کپ 2023ء ریکارڈز کے آئینے میں