کاروبار

چینی کمپنی کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ قائم کرنے کا اعلان

پاکستان میں کاریں ٹرانسپورٹ کا اہم ذریعہ ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے توانائی کے نئے ذرائع پر منتقلی ناگزیر بن چکی ہے، چینی کمپنی

چین کی الیکٹرک کار ساز کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ اور ملک کے بڑے شہروں میں شور رومز قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سنکیانگ جنگی چینگ گروپ کے اسسٹنٹ چیئرمین جی یو زونگ کوان کی زیر سربراہی وفد نے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر امین اللہ بیگ کے ساتھ ملاقات کے موقع پر یہ اعلان کیا۔

ایف پی سی سی آئی کے وفاقی دفتر کے چیئرمین امین اللہ بیگ نے چینی کمپنی کی ٹیم کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔

جی یو زونگ کوان نے بتایا کہ وہ پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں اور مینوفیکچرنگ یونٹ اور شورمز قائم کرنا کمپنی کے مفاد میں ہے اور یہ طویل مدتی کاروباری منصوبے کا حصہ ہے۔

سنکیانگ جنگی چینگ گروپ 5 صنعتوں میں مصروف عمل ہے، جن میں الیکٹرومیکنیکل اور ہائیڈرولک، لائٹ پاور، گاڑیوں، عالمی تجارت اور پیدوار اور خدمات شامل ہیں۔

جی یو زونگ کوان نے بتایا کہ پاکستان میں کاریں ٹرانسپورٹ کا اہم ذریعہ ہیں جبکہ عالمی قیمتوں میں اضافے کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تیزی سے بڑھی ہیں، جس کے سبب صارفین کی توانائی کے نئے ذرائع پر منتقلی ناگزیر بن چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طویل مدت میں الیکٹرک کاروں کے استعمال سے پیٹرول کے مقابلے میں ایندھن کی لاگت میں بہت زیادہ بچت ہوگی، مزید کہا کہ سنکیانگ جنگی چینگ گروپ گاڑیوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئی جدت لانے پر زور دیتا ہے۔

امین اللہ بیگ نے چینی کمپنی کے وفد سے کہا کہ وہ سرمایہ کاری منصوبے میں تیزی لائیں، جو مشترکہ طور پر فائدہ مند ہے، انہوں نے مشاہدہ کیا کہ پاکستان کے عوام میں چینی آٹو برینڈز انتہائی مقبول ہیں اور چین کا الیکٹرک گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کی پیش رفت میں اہم کردار ہے۔

پارٹی رہنما 21 اکتوبر کو نواز شریف کا پُرجوش استقبال کریں، مریم نواز کی ہدایت

’دنیا بھر میں 30 کروڑ سے زائد بچے خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں‘

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں پرویز الہٰی کی ضمانت منظور