پاکستان

پاکستان کے پاس زبردست اقتصادی صلاحیت موجود ہے، ڈونلڈ بلوم

امریکی سفیر نے ان خیالات کا اظہار نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے دورہ لاہور کے دوران ملاقات میں کیا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس زبردست اقتصادی صلاحیت موجود ہے، پاکستان کی معاشی اصلاحات میں پیشرفت میں مدد کے لیے امریکا ہر روز کوشش کررہا ہے جو اسے مزید مسابقتی اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہتر طور پر تیار کرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ڈونلڈ بلوم نے ان خیالات کا اظہار نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے لاہور کے دورے کے دوران ملاقات میں کیا۔

ملاقات کا مقصد پاک-امریکا تجارتی و اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا اور پنجاب کے عوام اور حکومت کے ساتھ تعاون کو وسیع اور گہرا کرنا تھا۔

امریکی سفیر نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے انسانی حقوق اور سب کے لیے بنیادی آزادیوں کے تحفظ اور احترام کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مذہبی گروہوں کے نمائندوں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں امریکی سفیر اور قونصل جنرل ہاکنز نے مسیحی برادری کے گرجا گھروں اور رہائش گاہوں پر حالیہ حملوں کی امریکا کی جانب سے مذمت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے مذہبی آزادی کے تحفظ اور فروغ کے لیے امریکا کے عزم پر زور دیا اور انسانی حقوق اور سب کے لیے بنیادی آزادیوں کے تحفظ و احترام کی اہمیت پر زور دیا۔

تاجروں کے گروپ کا سرمایہ کاری سہولت کونسل میں نمائندگی کا مطالبہ

خاتون فٹبالر کا بوسہ، نشانہ بننے والی فٹبالر نے روبیالیس کے خلاف شکایت درج کرادی

برطانوی شہر برمنگھم نے خود کو دیوالیہ قرار دے دیا