پاکستان

’فون ایسی جگہ رکھیں جہاں سے چوری نہ ہوسکیں‘، وزیر کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا غم و غصہ

نگران وزیر داخلہ سندھ نے کہا اپنے موبائل فون ایسی جگہ رکھیں جہاں سے وہ چوری نہ ہوسکیں، دوسرا مشورہ یہ دیا کہ اپنے فون خفیہ جیبوں میں رکھیں۔

نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے کراچی کے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے موبائل فون ایسی جگہ پر رکھیں جہاں سے وہ چوری نہ ہو سکیں، اس بیان کے بعد کافی تعداد میں میمز بنائی گئیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نشتر پارک میں چہلم کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ لوگوں کو اپنے موبائل فون سامنے والی جیب میں نہیں رکھنے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اپنے موبائل فون ایسی جگہ رکھیں جہاں سے وہ چوری نہ ہوسکیں، دوسرا مشورہ یہ دیا کہ اپنے فون خفیہ جیبوں میں رکھیں۔

نگران صوبائی وزیر کے بیان نے سوشل میڈیا پر صارفین کے غم و غصے کو جنم دیا، ان پر تنقید کی گئی اور متعدد صارفین نے اس تجویز کو مضحکہ خیز قرار دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک صارف جنید رضا زیدی نے ٹوئٹ کی کہ وہ اپنے درزی کے پاس گئے اور ان سے کہا کہ میرے 11 ٹراؤزر میں سے ہر ایک میں اندرونی جیب لگا دو، مزید کہا کہ ’نگران سیٹ اپ کے لیے ایسے ہی لوگ موزوں ہیں۔‘

ایک اور صارف نے ٹوئٹ کی کہ ’اسٹریٹ کرمنل اپنا کام کرر ہے ہیں، آپ اپنے موبائل فون کے ساتھ کیوں گھوم رہے ہیں۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ اپنی شلوار میں دوبارہ جیبیں لگوائیں۔

ملک عصمت نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ’لٹیرے بھی اس بیان کو دیکھ رہے ہوں گے اور اب وہ اندرونی جیبوں کی بھی تلاشی لیں گے‘

صوبائی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائم کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں، بہت سے معاملات میں ڈاک معمولی مزاحمت پر بھی شہریوں کو گولی مار دیتے ہیں۔

برطانیہ میں گھر سے مردہ حالت میں برآمد سارہ شریف کی موت ’حادثاتی‘ تھی، دادا کا دعویٰ

کیا بھارت پاکستان سے کھیلنے اور ہارنے سے ڈرتا ہے؟ ایشیا کپ کا مقام تبدیل نہ کرنے پر نجم سیٹھی کا سوال

9 مئی واقعات: عدالت کا پی ٹی آئی خواتین کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار