پاکستان

تصاویر: ایشیا کپ میں پاکستانی فاسٹ باؤلرز کا ریکارڈ

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستانی فاسٹ باؤلرز کے سامنے پوری ٹیم 266 رنز پر آؤٹ ہوئی۔

پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے سری لنکا کے میدان میں بھارت کے خلاف ایشیا کپ 2023 کے اہم میچ میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کرلیا۔

پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے شروع مین محتاط بیٹنگ کی لیکن بارش کے مختصر وقفے کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے باؤلنگ شروع کی تو بھارتی کپتان روہت شرما کو آؤٹ کیا اور جلد ہی شہرہ آفاق بلےباز ویرات کوہلی کی وکٹیں بھی اڑا دیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ شروع کیا، جس کا سلسلہ حارث رؤف نے جاری رکھا اور اختتام نسیم شاہ نے کردیا۔

ایشیا کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایک میچ میں تمام وکٹیں صرف فاسٹ باؤلرز نے حاصل کیے ہوں اور ایک ایسا میچ جو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو اور اصل مقابلہ بھارت کی بیٹنگ اور پاکستان کی باؤلنگ کے درمیان تصور کیا جا رہا تھا، جس میں پاکستانی باؤلنگ کامیاب ہوئی تاہم میچ کا نتیجہ بارش کی نذر ہوگیا۔