کھیل

ایشیا کپ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں طیب طاہر کی جگہ سعود شکیل شامل

سعود شکیل کی شمولیت کے باوجود طیب طاہر ٹیم کے ہمراہ ہی رہیں گے اور ریزرو کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے۔

پاکستان نے ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے طیب طاہر کی جگہ سعود شکیل کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

پاکستان نے ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی ہے اور 17 رکنی اسکواڈ میں نوجوان طیب طاہر کی جگہ بائیں ہاتھ کے بلے باز سعود شکیل کو شامل کر لیا ہے۔

تاہم سعود شکیل کی شمولیت کے باوجود طیب طاہر ٹیم کے ہمراہ ہی رہیں گے اور ریزرو کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے۔

پاکستان کے اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ بقیہ کھلاڑیوں میں امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، محمد حارث، عبداللہ شفیق، شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر، آغا سلمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، فہیم اشرف اور ریزرو طیب طاہر۔

پاکستانی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے آج ملتان پہنچی ہے اور ایک روز آرام کرے گی، ٹیم مینجمنٹ نے لنکن پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو سہولت فراہم کی ہے اور اسی وجہ سے بابر اعظم، امام الحق اور نسیم شاہ اتوار کو لاہور پہنچے اور پیر کی شام اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

کھلاڑی 29 اگست کی شام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے اور سیشن کے آغاز سے قبل پاکستان کے کپتان پریس کانفرنس کریں گے۔

پاکستان ٹیم 30 اگست کو نیپال میں ایشیا کپ کا افتتاحی میچ کھیلے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم نے گزشتہ روز افغانستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کرنے کے ساتھ ساتھ ون ڈے کی رینکنگ میں عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

غدر 2 کو ’پاکستان مخالف فلم‘ قرار دیے جانے کے سوال پر سنی دیول کا ردعمل

چندریان اور تحقیق کے بارہ آنے

استانی کی نگرانی میں مسلمان بچے کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر سوارا بھاسکر برہم