پاکستان

دریائے ستلج کے اسلام ہیڈ ورکس پر سیلاب، 8 ہزار 400 زائد افراد کا انخلا

دریا میں پانی بھرنے کی وجہ سے 425 ریسکیو کشتیاں اور ایک ہزار 660 ریسکیورز کو سیلاب زدہ علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے، حکام

پنجاب کے مختلف اضلاع سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 400 سے زائد افراد اور 341 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جہاں دریائے ستلج کے اسلام ہیڈ ورکس مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

پنجاب حکومت کے فلڈ وارننگ سینٹر کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور مسلسل بڑھ رہا ہے جہاں آج 10 بجے پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 22 ہزار 236 کیوسک رہا۔

دریائے ستلج کے جنوب مغرب میں اسلام ہیڈ ورکس میں اونچے درجے کا سیلاب دیکھا جا رہا ہے جہاں رات 12 بجے تک پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 44 ہزار 911 کیوسک ہے۔

ریسکیو پنجاب کے ترجمان فاروق احمد کے مطابق دریا میں پانی بھرنے کی وجہ سے 425 ریسکیو کشتیاں اور ایک ہزار 660 ریسکیورز کو سیلاب زدہ علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

انہوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں بچائے گئے لوگوں اور مویشیوں کی تعداد کا بھی ذکر کیا۔

ترجمان کی بتائی گئی تعداد کے مطابق

فاروق احمد نے مزید کہا کہ اٹاری، پوران، باقر کے مہار، جمال کوٹ، پانا مہر، ہیڈ سلیمانکی، درازکے، مہلوشیکھوکا، نما جنڈیکا، خیرآباد اور رتیکی کے علاقوں میں بھی اسی طرح کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تفریحی سرگرمیوں سے گریز کرنے کی ہدایت

دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ اسلام ہیڈ ورکس سے اونچے درجے کا سیلاب گزر رہا ہے۔

بیان میں ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران قریشی کے حوالے سے لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ دریاؤں اور نہروں میں نہانے اور کسی بھی تفریحی سرگرمیوں سے گریز کریں۔

انہوں نے حکام سے الرٹ رہنے اور دریاؤں کے گرد دفعہ 144 نافذ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

بارشوں کا سلسلہ 27 اگست تک جاری رہے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، لاہور، قصور، شیخوپورہ، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، پشاور، مردان، صوابی اور نوشہرہ اور سیالکوٹ میں 23 سے 27 اگست تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسمٰعیل خان، بنوں، کرک، وزیرستان، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، قلات، خضدار اور بھکر میں 24 سے 26 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

معمر رانا کی اہلیہ شوہر کے دفاع میں سامنے آگئیں

بہن کے فیشن شوٹ پر ساتھ گئی تو مجھے منتخب کرلیا گیا، آمنہ الیاس

چندریان 3 اور دیدۂ عبرت نگاہ