دنیا

نواز شریف سے ملاقات کیلئے شہباز شریف لندن پہنچ گئے

ملاقات کے دوران نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تاریخ اور ان کے کیسز کی صورتحال زیر غور آنے کا امکان ہے۔

سابق وزیراعظم اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف گزشتہ روز لندن پہنچ گئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم قطر ایئرویز کی پرواز سے لاہور سے روانہ ہوئے اور دوحہ میں مختصر قیام کے بعد ہیتھرو پہنچے۔

اطلاعات ہیں کہ شہباز شریف اپنے بڑے بھائی اور پارٹی سربراہ نواز شریف سے ملنے اور عام انتخابات سے قبل ہونے والی اہم سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے لندن پہنچے ہیں۔

ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے تصدیق کی کہ شہباز شریف برطانیہ میں اپنے قیام کے دوران نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں نواز شریف کی واپسی اور ان کے کیسز کی صورتحال زیر غور آنے کا امکان ہے، علاوہ ازیں ملاقات کے دوران دونوں بھائیوں کی جانب سے نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تاریخ طے کرنے کا بھی امکان ہے۔

اسد عمر اسلام آباد سے ’لاپتا‘، سائفر کیس میں گرفتاری کی قیاس آرائیاں

بلبلِ پاکستان نیّرہ نور کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا

فنڈنگ میں کمی کے باوجود اقوام متحدہ کا تنازعات سے متاثرہ کروڑوں افراد کی امداد کا فیصلہ