لائف اسٹائل

برٹنی اسپیئرز کی شوہر سے علیحدگی کی تصدیق

چند دن قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ برٹنی اسپیئرز کے شوہر نے بیوی سے علیحدگی کے بعد طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

معروف امریکی پاپ گلوکارہ، ادکارہ و موسیقار برٹنی اسپیئرز نے تصدیق کی ہے کہ وہ اور ان کے شوہر کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ انہیں شوہر کے الگ ہونے کی نہ تو پروا ہے اور نہ ہی انہیں تکلیف ہیں۔

چند دن قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ برٹنی اسپیئرز کے شوہر ایرانی نژاد امریکی ماڈل و فٹنیس ٹرینر صام اصغری نے بیوی سے علیحدگی کے بعد طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

متعدد امریکی ویب سائٹس نے ذرائع سے بتایا تھا کہ صام اصغری نے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ جوڑے کے درمیان جولائی 2023 میں علیحدگی ہوگئی تھی اور اب شوہر طلاق کے خواہاں ہیں۔

رپورٹس تھیں کہ دونوں کے درمیان دھوکے کے معاملے پر اختلافات بڑھے، جس وجہ سے ان میں علیحدگی ہوئی اور اب بات طلاق تک جا پہنچی ہے۔

خبروں کے مطابق ممکنہ طور پر شوہر کو بیوی کی بے وفائی پر شک ہے اور انہوں نے دھوکے کے پیش نظر عدالت میں اہلیہ سے طلاق لینے کی درخواست دائر کردی۔

اور اب برٹنی اسپیئرز نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں شوہر کی علیحدگی کی نہ تو تکلیف ہے اور نہ ہی انہیں کوئی پرواہ ہے۔

’پیپلز میگزین‘ کے مطابق برٹنی اسپیئرز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کی۔

گلوکارہ نے اسٹوری میں لکھا کہ جیسا کہ سب لوگ جانتے ہیں کہ اب صام اور وہ ایک ساتھ نہیں ہیں اور ان کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے، اس لیے وہ سب کو بتانا چاہتی ہیں کہ وہ انہیں مذکورہ معاملے پر کوئی پریشانی نہیں۔

رپورٹ کے مطابق برٹنی اسپیئرز نے اسٹوری میں لکھا کہ معاملہ سامنے آنے کے بعد متعدد افراد نے ان سے رابطہ کرکے ان کے ساتھ ہمدردی کی لیکن وہ سب کو بتانا چاہتی ہیں کہ انہیں کوئی تکلیف اور پرواہ نہیں ہے۔

گلوکارہ نے اسٹوری میں مزید لکھا کہ کسی بھی شخص کے ساتھ زندگی کے 6 سال گزارنا بہت مشکل کام ہے اور اب ان میں سچائی سے درد برداشت کرنے کی ہمت نہیں تھی۔

انہوں نے شوہر سے علیحدگی کی خبروں پر اظہار افسوس کرنے والے افراد کا شکریہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ خوش ہیں، انہیں کوئی پرواہ نہیں، نہ ہی انہیں کوئی تکلیف ہے اور لوگوں کا ان کی خوشی کا اندازہ ان کے انسٹاگرام سے ہوتا ہوگا۔

برٹنی اسپیئرز نے تمام افراد کو خوش رہنے کا مشورہ دیا، ساتھ ہی انہوں نے اپنی اسٹوری میں کئی سال تک والد کی سرپرستی میں زندگی گزارنے کا ذکر بھی کیا اور اس بات پر بھی افسوس کیا کہ جب انہیں خاندان کی سب سے زیادہ ضرورت تھی، تب انہیں شرائط کے ساتھ ہمدردی دی گئی۔

گلوکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے اور شوہر کے درمیان کس معاملے پر اختلافات ہوئے اور طلاق کے عدالتی معاملات کہاں تک پہنچے۔

خیال رہے کہ یہ صام اصغر کی پہلی شادی تھی اور وہ گلوکارہ سے 12 سال چھوٹے تھے جب کہ برٹنی اسپیئرز کی تیسری شادی تھی۔

برٹنی اسپیئرز نے پہلی شادی 2004 میں اپنے بچپن کے دوست جیسن ایلن الیگزینڈر سے شادی کی تھی مگر بدقسمتی سے اسی سال دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

بعد ازاں برٹنی اسپیئرز نے گلوکار کیون فیڈرلائن سے 2004 کے آخر یں شادی کی، جن سے 2007 میں ان کی طلاق ہوگئی۔

برٹنی اسپیئرز کو دوسرے شوہر سے دو بچے بھی ہیں اور ان کی حوالگی نہ ملنے سمیت دیگر قانونی مسائل اور پیچیدگیوں کی وجہ سے گلوکارہ 2008 میں ذہنی توازن کھو بیٹھی تھیں، جس وجہ سے ان کے والد کو عدالت نے ان کا قانونی سرپرست مقرر کیا تھا۔

برٹنی اسپیئرز والد سمیت دیگر افراد کی ’سرپرستی‘ میں تقریبا 14 سال رہیں اور گزشتہ برس 12 نومبر کو امریکی عدالت نے ان کی ’سرپرستی‘ ختم کی تھی۔

سرپرستی ختم ہونے سے قبل ہی ستمبر 2021 میں برٹنی اسپیئرز نے صام اصغری سے منگنی کی تھی اور بعد ازاں جون 2022 میں دونوں نے شادی کرلی اور اب ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

برٹنی اسپیئرز نے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

برٹنی اسپیئرز کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع

برٹنی اسپیئرز تیسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک