لائف اسٹائل

اداکار بلال اشرف کی والدہ انتقال کر گئیں

افسوس ناک خبر کی اطلاع ساتھی اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی ہے۔

نامور فلم اسٹار اور ٹی وی اداکار بلال اشرف کی والدہ انتقال کر گئیں ہیں، افسوس ناک خبر کی اطلاع ساتھی اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی ہے۔

سینئر اداکار احتشام الدین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کو آگاہ کیا کہ اداکار بلال اشرف کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’بلال اشرف کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے،انا للہ و انا الیہ راجعون‘۔

انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ بلال اشرف کی والدہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ درجہ نصیب فرمائے۔

احتشام الدین نے لکھا کہ اداکار کی والدہ کی نماز جنازہ 16 اگست کو نماز عشاء (8 بجکر 45 منٹ) کے بعد مسجدنور السلام، ڈی ایچ اے فیز 5 میں ادا کی جائے گی۔

بلال اشرف کی والدہ کا انتقال کب، کہاں اور کیسے ہوا اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

تاہم بلال اشرف نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے والدہ کے انتقال کے حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

ماہرہ خان اور بلال اشرف کی 'سپراسٹار' کا نیا گانا ریلیز

بلال اشرف اداکارہ مایا علی کے ہمراہ ٹی وی ڈیبیو کرنے کو تیار

نامور اداکار عماد عرفانی کے بیٹے انتقال کرگئے