پاکستان

سیاستدانوں، صحافیوں سمیت ’11 مفرور اور اشتہاری مجرموں‘ کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد

صابر شاکر، معید پیرزادہ، وجاہت سعید خان، عادل فاروق راجا، فرخ حبیب، مراد سعید اور حماد اظہر کے نام 11 افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نیوز چینلز کو ہدایت دی ہے کہ وہ ’مفرور یا اشتہاری مجرموں کو کوریج دینا بند کر دیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیمرا نےگزشتہ روز ایک ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے الیکٹرانک میڈیا کو سیاسی و سابق عسکری شخصیات اور صحافیوں سمیت 11 افراد کے نام دیے۔

پیمرا نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے کا حق حاصل نہیں ہو سکتا۔

پیمرا کی جانب سے فراہم کردہ ناموں میں سید اکبر حسین شاہ، صابر شاکر، معید پیرزادہ، وجاہت سعید خان، عادل فاروق راجا، حیدر رضا مہدی، شاہین صہبائی، علی نواز اعوان، فرخ حبیب، مراد سعید اور حماد اظہر شامل ہیں۔

پیمرا کی ہدایت میں مزید کہا گیا کہ پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت مذکورہ بالا افراد کی الیکٹرانک میڈیا پر کوریج پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان افراد کی کسی بھی خبر، رپورٹس، بیانات یا ٹکرز کو نشر کرنے سے گریز کیا جائے۔

ہدایت کی خلاف ورزی کی صورت میں نیوز چینلز کو سنگین جرمانے کی تنبیہ کرتے ہوئے پیمرا نے معاملہ شکایات کونسل کو بھجوا دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) دوبارہ ’ووٹ کو عزت دو‘ کے بیانیے کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنے کی خواہاں

وہاج علی کے ساتھ کام کرنا اتفاق تھا اور ہماری کیمسٹری لوگوں کو پسند آئی، یمنیٰ زیدی

امریکا: ہوائی کے جنگلات میں لگی آگ سے متعلق تحقیقات شروع کرنے کا اعلان