ایپل کے نئے آئی فون 15 پرو کا ڈیزائن لانچ ہونے سے قبل منظر عام پر آگیا
ایپل کے نئے آئی فون 15 پرو کا ڈیزائن لانچ ہونے سے قبل ہی منظر عام پر آگیا، جو سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔
فوربز کی ویب سائٹ کے مطابق عام طور پر ایپل آئی فون سیریز کا اعلان ستمبر میں کرتا ہے لیکن اس بار ان کی تعداد محدود رکھی گئی ہے۔
آئی فون 15 سیریز میں آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس شامل ہوں گے۔
آئی فون لانچ کرنے کی تاریخ کا اعلان تو نہیں کیا گیا تاہم آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس صارفین کو نئے فون کی خریداری میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تاہم آئی فون کے لانچ ہونے سے قبل اس کا ڈیزائن لیک ہوگیا ہے، ایپل کے نئے آنے والے آئی فون 15 پرو کا ماڈل سب سے پتلا قرار دیا جارہا ہے، لیکن کمپنی نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔
آئی فون ماڈل کا لیک ہونے والا ڈیزائن مشہور ٹیک ویب سائٹ آئس یونیورس کی جانب سے شیئر کیا گیا تھا۔
لیک ہونے والی تصاویر کے مطابق یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ماڈل پہلے ماڈلز کی نسبت پتلے یعنی سِلم ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق ایپل نے نئے آنے والے فون کو اپ گریڈ کیا ہے جس کے مطابق آئی فون 15 پرو 40 چارجنگ اسپیڈ کے ساتھ طاقتور بیٹری کے ساتھ پیش کیا جائے گا، فی الحال آئی فون 14 کی زیادہ سے زیادہ چارجنگ اسپیڈ 30 واٹ ہے۔
اس کے علاوہ نئے آئی فونز میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی، سلمر بیزلز، اے 17 بایونک چپ اور پیراسکوپ لینس جیسی اپ ڈیٹس شامل ہوں گی۔
آئس یونیورس کی جانب نئے آنے والے آئی فون سیریز کے فیچرز کے بارے میں بتایا گیا کہ آئی فون 15 پرو کا بیزلز صرف 1.55 ملی میٹر ہے جس سے شاؤمی 13 (1.81 ملی میٹر بیزلر) کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا، اس کے علاوہ نئے آنے والے آئی فون سیریز گلیکسی ایس 23 اور آئی فون 14 پرو بیزلر سے 20 سے 30 فیصد پتلے ہیں۔
فون کے کیمرے کی بات کی جائے تو آئی فون 15 کے پرو ماڈلز میں نیا پیری اسکوپ کیمرہ بھی نصب کیا جائے گا جو کہ اس سیریز کے نان پرو ماڈلز میں نہیں ہوگا۔ اس کیمرے سے صارفین چھ گُنا آپٹیکل زُوم بھی کر سکیں گے۔