پاکستان

کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں آج اور کل بارش کی پیش گوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، خیرپور، کشمور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز اور کراچی ڈویژن میں 25 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشیں جاری رہیں گی، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے مون سون کے جاری سلسلے کے زیر اثر کراچی سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں آج اور کل بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے نتیجے میں پانی جمع ہونے اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہا، کئی علاقوں میں ہلکی ہلکی بوندا باندی کی اطلاعات موصول ہوئیں، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق مون سون کے شدید اثرات سندھ اور ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سسٹم کے زیر اثر تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹہ، سجاول، قمبر شہدادکوٹ، دادو، جامشورو، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان اور سانگھڑ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، خیرپور، کشمور، گھوٹکی، نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد اور کراچی ڈویژن میں 25 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشیں جاری رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری میں کہا گیا کہ 23 اور 24 جولائی کو موسلادھار بارشوں سے تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹہ، سجاول، قمبر شہدادکوٹ، دادو، جامشورو، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ اور کراچی میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے/اربن فلڈنگ کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔

آندھی/مٹی کا طوفان کمزور انفرااسٹرکچرز (بجلی کے کھمبے، شمسی پینلز، درخت وغیرہ) کو نقصان پہنچا سکتا ہے، کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کو ترتیب دیں اور عام لوگ بھی چوکنا رہیں۔

حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کو آئندہ عام انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا خدشہ

فیروز خان کا شرمین عبید کے خلاف کیس واپس لینے کا فیصلہ

روس کا یوکرین پر کلسٹر بموں کے استعمال کا الزام، حملے میں ایک صحافی ہلاک