پاکستان

راولپنڈی: سماعت سے محروم 11سالہ بچی کا مبینہ ریپ، ملزم گرفتار

پنجاب سائنس فرانزک ایجنسی کی رپورٹ آنے کے بعد اس بات کی تصدیق ہو جائے گی کہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی یا نہیں، پولیس

راولپنڈی پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو اپنی نابالغ اور سماعت سے محروم بھتیجی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

بچی کے والد کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کرانے کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور بعد ازاں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 کے تحت صادق آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق درخواست گزار ظفر محمود نے پولیس کو بتایا کہ میرا بھائی جمعرات کو میرے گھر آیا تھا، میں اس وقت گھر پر نہیں تھا جبکہ میری بیوی کچن میں کام کر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران میری 11سالہ بیٹی واش روم گئی اور میرا بھائی میری بیٹی کے پیچھے واش روم میں گیا اور واش روم کا دروازہ بند کر کے میری بیٹی کا ریپ کیا۔

درخواست گزار نے اپنے بھائی کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی نے مجھے یہ واقعہ سنایا اور میں نے ہسپتال میں اس کا میڈیکل چیک اپ کروانے کے بعد پولیس سے رجوع کیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ نابالغ بچی کے میڈیکل چیک اپ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

کیس کی تفتیش کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجا بخت نوشیروان عادل نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ پنجاب سائنس فرانزک ایجنسی کی رپورٹ کے آنے کے بعد اس بات کی تصدیق ہو جائے گی کہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی یا نہیں۔

اے ایس آئی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ لڑکی جسمانی طور پر تندرست تھی اور شکایت کنندہ اور ملزم کے درمیان صلح ہو گئی ہے کیونکہ ملزم درخواست گزار کا بھائی ہے۔

حکومت نے بجلی فی یونٹ 7 روپے 50 پیسے تک مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

بولی وڈ فلم ساز سے ’منی پور واقعے‘ پر فلم بنانے کا مطالبہ

ویوو کا مڈ رینج ’وائے 27‘ متعارف