سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان سمیت کئی ممالک میں واٹس ایپ کئی گھنٹوں تک متاثر رہنے کے بعد بحال

واٹس ایپ بندش کے باعث صارفین کو پیغام رسانی، ویڈیو اور آڈیو کالنگ میں مشکلات کا سامنا رہا۔

پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک میں میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی سروس رات گئے متاثر ہونے کے بعد بحال ہوگئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاون ڈیٹیکٹر کے مطابق بدھ (19جولائی) اور جمعرات (20جولائی) کی درمیانی شب واٹس ایپ کی سروس تقریباً آدھا گھنٹہ معطل رہی، اس دوران صارفین کو پیغام رسانی، ویڈیو اور آڈیو کالنگ میں مشکلات کا سامنا رہا۔

سروس کی بندش کے باعث صارفین سماجی پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اس حوالے سے اظہار خیال کرتے نظر آئے۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق امریکا میں 37 ہزار سے زائد صارفین کی جانب سے واٹس ایپ کی بندش کی اطلاع موصول ہوئی، برطانیہ میں ایک ہزار 77 ہزار صارفین کو پیغامات بھیجنے میں مشکل کا سامنا رہا جبکہ بھارت اور پاکستان میں 20 ہزار سے زائد صارفین کو بھی پریشانی کا سامنا رہا۔

واٹس ایپ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے رات گئے ایک بجکر 44 منٹ پر صارفین کو آگاہ کیا کہ ہم واٹس ایپ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں، اس حوالے سے جلد از جلد اپ ڈیٹ دیتے رہیں گے۔

اس ٹوئٹ کے 22 منٹ بعد میٹا پلیٹ فارم نے ٹوئٹ کیا کہ واٹس ایپ بحال ہوگیا ہے۔

’واٹس ایپ ڈاؤن‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

واٹس ایپ کی سروس متاثر ہونے کے بعد ٹوئٹر پر صارفین نے میمز کی بھرمار کردی۔

آئی فون کا 16 سال پرانا ماڈل کروڑوں میں نیلام

ٹوئٹر پر کتاب شائع کرنے کا فیچر متعارف کا اعلان

’مصنوعی ذہانت ہماری زندگیوں میں مثبت کردار بھی ادا کرسکتی ہے‘