پاکستان

مظفر گڑھ: ’پب جی‘ کھیلنے کا عادی بھائی اپنی کم سن بہنوں کا قاتل نکلا، پولیس

باسط نے اپنی بہنوں کا گلا کاٹ کر لاشیں خالی کوارٹر میں پھینک دی تھیں، پولیس کا دعویٰ

پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی پولیس نے دعویٰ کیا کہ 2 روز قبل تھرمل پاور کالونی کے علاقے میں 3 کم سن بہنوں کا قاتل ان کا اپنا بھائی نکلا جو ’پب جی‘ گیم کھیلنے کا عادی تھا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تھرمل سیکیورٹی سارجنٹ اعجاز کی بیٹیاں، 7 سالہ فاطمہ، 8 سالہ زہرہ اور عریشہ کی لاشیں تھرمل پاور کالونی کے خالی کوارٹر سے برآمد ہوئی ہوئی تھیں۔

باسط نے اپنی بہنوں کا گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

سٹی ڈی ایس پی ریحان رسول افغان نے بتایا کہ باسط نے مبینہ طور پر اپنی 3 بہنوں کو قتل کیا اور بعد میں انہیں خالی کوارٹر میں پھینک دیا، پولیس نے بتایا کہ ملزم فوجی تھا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم پب جی گیم کھیلنے کا عادی تھا، باسط نے اپنی بہنوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قتل کرنے کے بعد باسط نے پولیس کو فون کیا کہ اس کی بہنیں لاپتا ہیں اور پھر پولیس ٹیم کے ساتھ مل کر اپنی بہنوں کو تلاش کرنے لگا۔

پولیس کے مطابق تدفین کے لیے لاشوں کو چکوال روانہ کر دیا گیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

4 سالہ بچی نہر میں ڈوب گئی

دوسری جانب 19 جولائی کی شام کو مظفر گڑھ کے علاقے میں 4 سالہ بچی کوڑا پھینکتے ہوئے مبینہ طور پر گنیش واہ نہر میں ڈوب گئی ہے۔

ریسکیو 1122 نے بتایا کہ عنایہ اپنے گھر سے کچرا لے کر گھر کے قریب گنیش واہ نہر میں پھینکنے گئی لیکن واپس نہیں آئی، بچی کی لاش ڈھونڈنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مظفر گڑھ میں 3 بہنوں کا سفاکانہ قتل، لاشیں خالی مکان سے برآمد

لاہور میں میاں بیوی اور بیٹی کا تیز دھار آلے سے قتل

گلگت بلتستان میں 18 سال کی تاخیر کے بعد رواں برس بلدیاتی انتخابات کا امکان